یمنی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام،جوابی کاروائی میں متعدد حوثی باغی مارے گئے

بدھ 23 اگست 2017 13:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) سعودی عرب کی بارڈ سیکیورٹی فورز نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے جازان میں سرحد بار سے حوثی باغیوں اور سابق مںحرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا جنگجوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد جنگجوئوں کو ہلاک کردیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں الصعدہ گورنری کیقریب سے دسیوں باغیوں نے الحثیرہ کے مقام سے سرحد عبور کرکے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر بارڈر فورسز اور عرب اتحادی طیاروں کی طرف سے بہ یک وقت کی گئی جوابی کارروائی میں باغی واپس فرار ہوگئے۔

جوابی کارروائی میں دسیوں حوثی اور علی صالح ملیشیا کے وفادار باغی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بمباری میں سرحد کے قریبی علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کیے گئے جن میں دشمن کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ وگولہ باردو تباہ کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق شمال مغربی حجہ گورنری میں میدی اور حرض کے مقامات پر باغیوں کی کمک کو 5 فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :