کم جونگ نے اب میرا احترام کرنا شروع کر دیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

بدھ 23 اگست 2017 13:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے اب اِن کا احترام کرنا شروع کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فونکس شہر میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرنے والے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ باہمی تعلقات میں شاید کوئی مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی پیسیفک قوتوں کے کمانڈر ایڈمیرل پیری حارث نے واضح کیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں سے پیدا ہونے والے بحران کو ہم سفارتی طریقوں سے حل کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

کیوڈو ایجنسی کے مطابق حارث نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے جوار میں واقع اوسان فوجی ہوائی اڈے پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم شمالی کوریا کے لیڈر کی جانب سے چھیڑے گئے اس مسئلے کا سفارتی حل تلاش کیے جانے کی امید رکھتے ہیں اور اس حوالے سے ہم کام بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سفارتی کوششوں میں فوج کا تعاون اور حمایت بھی لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :