سعودی ولی عہد سے امریکا کیسینئر عہدے داروں کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور قریبی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

بدھ 23 اگست 2017 13:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سینئر عہدے داروں نے ملاقات کی اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور مشرقِ وسطی میں قیام امن کے لیے کوششوں سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے والے وفد میں صدر ٹرمپ کے داماد اور سینیر مشیر جارڈ کوشنر ،امریکا کے ایلچی برائے مشرقِ وسطی جیسن گرین بلاٹ اور قومی سلامتی کی نائب مشیر ڈینا پاول شامل تھیں۔

انھوں نے بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور قریبی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان پائیدار امن کے قیام اور مشرق وسطی اور اس سے ماورا استحکام اور خوش حالی کے لیے کوششوں کی حمایت سے اتفاق کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور ان کی تمام شکلوں کے لیے کسی بھی قسم کی حمایت کوختم کرنے کی غرض سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں عالمی مرکز برائے انسداد انتہا پسندانہ نظریات کے پلیٹ فارم سے کوششوں کو مربوط بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ اس مرکز کا قیام اس سال مئی میں الریاض میں امریکا اور سعودی عرب کے سربراہ اجلاس کے موقع پر بات چیت کے نتیجے میں عمل میں آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :