شمالی شام کو دہشتگردوں کی آماج گاہ بننے کی اجازت نہیں ملے گی، ترک صدر

بدھ 23 اگست 2017 13:20

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شمالی شام کو دہشتگردوں کی آماج گاہ بننے کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر اردگان نے یہ بات اردن کے دورے پر واپسی کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شامی علاقے عفرین کے حوالے سے کہا کہ دہشت گرد تنظیم پی کیکے کی ذیلی شاخ پی وائی ڈی کے زیر کنٹرول اس شہر میں ترک نواز کرد باشندے مقیم ہیں جسے دہشتگردوں کی آماج گاہ بننے نہیں دیا جائے گا۔

صدر نے شمالی عراقی انتظامیہ کی طرف سے 25 ستمبر کو خود مختاری کیلیے ریفرنڈم کے انعقاد سے متعلق کہا کہ میں نے خفیہ ایجنسی کے مشیر کو بغداد اور اربیل روانہ کیا جس کے بعد وزیر خارجہ بھی عراق جائیں گے۔ شمالی عراق کی خود مختاری نہ ہمیں اور نہ ہی بعض اسلامی ممالک کو مناسب لگتی ہے لہذا اس معاملے میں قدم اٹھانا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :