امریکا نے مصر کو دی جانے والی عسکری اور اقتصادی امداد میں کمی کا اعلان کر دیا

قاہرہ حکومت کو اس مد میں دی جانے والی امداد میں سو ملین ڈالر کی کمی کی جا رہی ہے، مصر ابھی تک امریکا کا ایک اہم ساتھی ہے تاہم وہاں انسانی حقوق کی مخدوش صورتحال پر واشنگٹن انتظامیہ کو تحفظات ہیں،ٹرمپ انتظامیہ

بدھ 23 اگست 2017 13:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) امریکا نے مصر کو دی جانے والی عسکری اور اقتصادی امداد میں کمی کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قاہرہ حکومت کو اس مد میں دی جانے والی امداد میں سو ملین ڈالر کی کمی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی انسانی حقوق کی خراب صورتحال اور غیر سرکاری تنظیموں پر عائد پابندیوں میں نرمی نہ کرنے پر مصر کو دو سو ملین ڈالر کی امداد کی فراہمی میں تاخیر بھی کر دی گئی ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر ابھی تک امریکا کا ایک اہم ساتھی ہے تاہم وہاں انسانی حقوق کی مخدوش صورتحال پر واشنگٹن انتظامیہ کو تحفظات ہیں۔