امریکی بحری بیڑے جان ایس مکین کے حادثے میں لاپتہ بعض فوجیوں کی لاشیں مل گئیں

سنگاپور کے مشرق میں مالاکہ باسفورس کے جوار میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں لاپتہ فوجیوں میں سے بعض کی لاشیں جنگی جہاز کے ایک کمپارٹمنٹ سے ملی ہیں، امریکہ پیسیفک فلیٹ کمانڈ آفس کا بیان

بدھ 23 اگست 2017 13:20

واشنگٹن /سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) امریکی بحری بیڑے کے جنگی جہاز" جان ایس مکین " کے سنگاپور کے کھلے سمندر میں پیٹرول ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 10 فوجیوں میں سے بعض کی لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ پیسیفک فلیٹ کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگاپور کے مشرق میں مالاکہ باسفورس کے جوار میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں لاپتہ فوجیوں میں سے بعض کی لاشیں جنگی جہاز کے ایک کمپارٹمنٹ سے ملی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ پیسیفک فلیٹ کمانڈر ایڈمرل سکاٹ سووفٹ نے سنگاپور میں ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایک لاش کو ملائشیا کی ٹیموں نے تلاش کیا ہے اور اس کی شناخت کا کام ابھی جاری ہے۔جنوب مشرقی ایشیا کے کھلے سمندر میں لاپتہ امریکی فوجیوں کی تلاش کے کام میں امریکہ کے ساتھ ساتھ سنگاپور اور ملائشیا کے بحری بیروں کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ امریکی بحری بیڑے کا USS جان ایس مکین جنگی بحری جہاز لائبیریا کے پرچم بردار تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا تھا۔حادثے میں 10 امریکی فوجی لاپتہ اور 5 زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :