ہمیشہ ایک ساتھ رہنے والے سعودی جڑواں بھائیوں میں سے ایک ملک کی خدمت کرتے ہوئے جاں بحق ہو گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 23 اگست 2017 13:18

ہمیشہ ایک ساتھ رہنے والے سعودی جڑواں بھائیوں میں سے ایک ملک کی خدمت ..
ریاض ۔ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اگست2017ء ) سعودی عرب کے رہائشی یہ دونوں بھائی جڑواں تھے اور جب سے پیدا ہوئے تھے دونوں ایک ساتھ ہی رہا کرتے تھے ۔ چاہے وہ سکول جانا ہو یا پھر ملٹری میں شامل ہونا ہو۔ لیکن ایک بھائی کی ملک کی خدمت کرتے ہونے جان چلے جانے سے ساتھ چھوٹ گیا اور یہ سب اتنا اچانک ہوا کہ کسی کا احساس ہی نہیں تھا کہ وہ دونوں اب کبھی ایک دوسرے کو نہیں دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے رہائشی یہ دونوں بھائی مشہاری اور موہناد ال زاہرانی سعودیہ کے جنوبی علاقوں میں فوج میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے کہ مشہاری ایک سنائپر کی گولی سے زخمی اورموہناد ال زاہرانی 25 دن پہلے جاں بحق ہو گیا۔ ان سعودی بھائیوں کے والد نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ یہ دونوں زندگی بھر کھبی الگ نہیں ہوئے اور ابھی صرف 25 دن پہلے اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے الگ ہوئے تو ایک اپنی جان سے چلا گیا۔

متعلقہ عنوان :