ایک فون کال کا کمال ، اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس چھوڑ کر لاہور کے لیے روانہ ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 اگست 2017 13:15

ایک فون کال کا کمال ، اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس چھوڑ کر لاہور کے لیے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اگست 2017ء) : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت گذشتہ روز ایوان کا اجلاس جاری تھا ۔قومی اسمبلی کے گذشتہ روز کے اجلاس میں 342 میں سے صرف 50 اراکین شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

لیکن کل کے اجلاس میں جو بات قابل غور تھی وہ یہ کہ اسپیکر قومی اسمبلی اچانک اجلاس کی صدارت چھوڑ کر لاہور کے لیے روانہ ہو گئے تھے۔ جس وقت اسپیکر قومی اسمبلی ایوان سے نکلے اس وقت ایوان میں انتخابی اصلاحات کا بل پاس ہو رہا تھا۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق کو ایک فون کال آئی جس کے بعد انہوں نے اپنی کُرسی ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کے سپُرد کی اور خود لاہور کے لیے روانہ ہو گئے۔