وزیر داخلہ احسن اقبال کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے سے انکار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 اگست 2017 12:53

وزیر داخلہ احسن اقبال کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے سے انکار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اگست 2017ء) : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے سے انکار کر دیا گیا ۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے احسن اقبال کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی تجویز پیش کی لیکن یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ نے احسن اقبال کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی تجویز کو مسترد کر دیا تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کا معاملہ سنڈیکیٹ میں لایا گیا جس پر سنڈیکیٹ کے تمام ممبران نے بحث کی اور احسن قبال کو اعزازی ڈگری دینے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

سنڈیکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ ممبران نے احسن اقبال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ چونکہ یو ای ٹی کے لیے ان کی ایسی کوئی قابل قدر خدمات نہیں ہیں جس کے اعتراف میں انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کی جائے۔ خیال رہے کہ احسن اقبال یو ای ٹی کے گریجویٹ ہیں اور یو ای ٹی نے اس سے قبل سابق وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم خان کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری جاری کی تھی اور یہ ڈگری اُن کی یونیورسٹی میں 17 سالہ بطور وائس چانسلر ادارے کی ترقی میں کردار کے اعتراف میں انہیں دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :