لاہورمیں کاروباری لحاظ سے الفلاح تھیٹر دیگر تمام تھیٹروں سے بازی لے گیا

’’ چنگاری ‘‘ کے تمام شو کامیابی سے ہائوس فل جا رہے ہیں ، ڈرامہ شائقین میں بھرپور پذیرائی

بدھ 23 اگست 2017 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) صوبائی دارلحکومت لاہورمیں کاروباری لحاظ سے الفلاح تھیٹر دیگر تمام تھیٹروں سے بازی لے گیا ۔ لاہور میں واقع سات بڑے ڈرامہ ہالوں میں میگا کاسٹ کے ساتھ بڑے بجٹ کے اسٹیج ڈرامے پیش کئے جارہے ہیں جن میں تھیٹر کے مایہ ناز کامیڈین اور اداکارائیں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم مال روڈ پر واقع الفلاح تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’چنگاری ‘‘تمام ڈراموں کومات دینے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کے تمام شو کامیابی سے ہائوس فل جارہے ہیں اور شائقین اس ڈرامہ کو بہت پسند کررہے ہیں ۔

ڈرامے کی کاسٹ میں زارااکبر ، افتخار ٹھاکر ، سردار کمال ، ناصر چنیوٹی ، طارق ٹیڈی اور آفرین خان شامل ہیں ۔ڈرامہ کے ہدایتکار سردار کمال اورتحریر راحیل شاہ وارثی کی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر ارشد چوہدری ہیں ۔