بھارتی ٹی وی ڈراموں پر پاکستان میں پابندی عائد کی جائے ‘ ماہ نور بلوچ

ْمیر ی خوبصورتی او ر فٹنس کا راز ہمیشہ کم کھانا اور روزانہ ورزش کرنا ہے ‘ اداکارہ و ماڈل

بدھ 23 اگست 2017 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) نامور اداکارہ و ماڈل ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ بھارتی ٹی وی ڈراموں پر پاکستان میں پابندی عائد کی جائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈراموں کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل اپنے کلچر اور تہذیب سے دن بدن نا واقف ہوتی جارہی ہے جو بڑی تشویش کی بات ہے ،بدقسمتی سے فلم انڈسٹری کا پہلے ہی برا حال ہے ان حالات میں اگر بھارتی ڈراموں کی نمائش نہ روکی گئی تو ٹی وی ڈراموں پر سرمایہ کاری کرنے والے لوگوں کو بہت نقصان ہوگا ۔

اس لیے حکومت کو چاہیے کہ پاکستان میں کیبل نشریات پر دکھائے جانیو الے بھارتی ٹی وی ڈراموں پرفوری طور پر پابندی عائد کر دی جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں ماہ نور بلوچ نے کہا کہ میر ی خوبصورتی او ر فٹنس کا راز ہمیشہ کم کھانا اور روزانہ ورزش کرنا ہے ، زندگی زندگی ایک بار ملتی ہے اس لیے اسے بھرپور طریقے انجوائے کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :