عائمہ بیگ نے مزاحیہ شو چھوڑ کر کوک اسٹوڈیو جوائن کرلیا

بدھ 23 اگست 2017 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو کی کو ہوسٹ عائمہ بیگ نے مزاحیہ شو چھوڑ کر کوک اسٹوڈیو جوائن کرلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عائمہ بیگ نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں کو میزبان کے فرائض انجام دینے کے ساتھ گلوکاری میں مصروف تھیں اور اب انہوں نے مزاحیہ شو کو خیر آباد کہہ کر کوک اسٹوڈیو میں گلوکاری کا آغاز کردیا ہے ۔ یاد رہے کہ عائمہ بیگ فلموں بھی گلوکاری کا مظاہرہ کرچکی ہیں ۔