اداکارہ صوبیہ خان نے ڈیفنس میں اپنا گھر خرید لیا

بدھ 23 اگست 2017 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) اداکارہ صوبیہ خان نے ڈیفنس میں اپنا گھر خرید لیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ صوبیہ نے ڈیفنس میں ڈیڑھ کروڑ مالیت کا ذاتی گھر خرید لیا ہے اور آج کل وہ اپنے نئے گھر کی تزئین و آرائش میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبیہ خان نے نیا گھر خریدنے کے ساتھ ساتھ نیا فرنیچر بھی خریدا ہے ۔ صوبیہ خان نیا گھر خریدنے کی خوشی میں اپنے دوستوں ، رشتے داروں کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام بھی کریں گی ۔