بزم فروغ تعلیمات اسلام کے زیر اہتمام ’’ ختم نبوت کانفرنس ‘‘ (آج ) راولپنڈی کینٹ میں منعقد ہو گی

بدھ 23 اگست 2017 12:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء)بزم فروغ تعلیمات اسلام کے زیر اہتمام ’’ ختم نبوت کانفرنس ‘‘ (آج )24اگست کو راولپنڈی کینٹ میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

بزم فروغ تعلیمات اسلام کے بانی چیئرمین و اہلسنت والجماعت چکری روڈ کے سیکرٹری اطلاعات قاری محمد نویداحمد سیالوی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت و سالمیت پاکستان اور(کل )25اگست کو گولڑہ شریف میں ہونے والی عالمی خاتم النبیین کانفر نس کی تیاریوں کے سلسلہ میں ’’ ختم نبوت کانفر نس ‘‘24اگست بعد از مغرب جامع مسجد میراں بخش راولپنڈی کینٹ میں منعقد ہو گی ۔اس موقع پر معروف عالم دین علامہ تنویر الحسن مصطفائی ،قاری نوید سیالوی اور دیگر علمائے کرام و مشائخ عظام خطاب فرمائیں گے ۔