پنجاب میں رواں سال سوائن فلو کا پہلا مریض سامنے آگیا

بدھ 23 اگست 2017 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پنجاب میں رواں سال میں سوائن فلو کا پہلا مریض سامنے آگیا ۔بتایاگیا ہے کہ سوائن فلو میں مبتلا ہونے والے 35سالہ عمران کا تعلق بھاٹی گیٹ سے ہے۔

(جاری ہے)

علامات ظاہر ہونے پر خون کے نمونے تجزیے کے لئے اسلام آباد بھجوائے گئے جس میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق عمران کبھی بھی بیرون ملک نہیں گیا۔ سوائن فلو سے متاثرہ مریض کا علاج شروع کر دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں ڈاکٹرز تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :