پرویز ملک کو این اے 120کی انتخابی مہم چلانےپرالیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 اگست 2017 12:25

پرویز ملک کو این اے 120کی انتخابی مہم چلانےپرالیکشن کمیشن نے نوٹس جاری ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اگست2017ء ): الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر پرویز ملک کو این اے120کی انتخابی مہم چلانے سے روک دیا ۔پرویز ملک کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ کی خلاف ورزی پر نوٹس بھجوا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پرویز ملک این اے 120کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مہم چلا رہے تھے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے فیصل میر کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے پرویز ملک کو انتخابی مہم چلانے سے روک دیا گیا۔

ریٹرننگ آفیسر نے پرویز ملک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن میں جواب طلب کر لیا۔بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پرویز ملک نے اراکین اسمبلی کے ساتھ ملکر انتخابی مہم میں سرکاری مشینری کا استعمال کیا۔نوٹس میں پرویز ملک کو ایسے کاموں سے روکتے ہوئے تنبیہ کی گئی ہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد وفاقی وزراء ایسی مہم نہیں ن چلا سکتے۔