بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون

بیگم کلثوم نواز شریف کی صحت یابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا

بدھ 23 اگست 2017 12:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز شریف کی صحت یابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئیٹ کے مطابق آرمی چیف نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور صحت یابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔