علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور پر داعش کی بڑی کاروائی کا خدشہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 اگست 2017 12:01

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور پر داعش کی بڑی کاروائی کا خدشہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اگست2017ء ): علامہ اقبال ائیر پورٹ پر داعش کے بڑے حملے کا خدشہ ہے ۔متعلقہ اداروں کی جانب سے تنبیہ جاری کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم دولت اسلامیہ کے حملے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرآپریشن وقار اسلام ملک نے مراسلہ نمبر OPS/936/2017/ASF/72کے ذریعے لاہور آپریٹ کرنے والی تمام ملکی و غیر ملکی ائیر لائنوں کو متنبہ کیا ہے کہ انتہائی با وثوق ذرائع سے خبر ملی ہے کہ داعش کوئی بڑی کاروائی کر سکتی ہے جس میں طیاروں کی ہائی جیکنگ،مسلح حملے،اور خفیہ ذرائع سے بارودی مواد کاا ستعمال شامل ہے کر سکتی ہیں۔