حسین آباد میں ڈینگی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

بدھ 23 اگست 2017 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) شہر میں ڈینگی کی بڑھتی ہوئی وباء کے پیش نظر نیبرہڈ39کے بلدیاتی کونسلروں نے علاقے میں ڈینگی مچھر مارسپرے اورآگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاقے کے ناظم شادہ گل نے اپنے دفترمیں علاقہ عمائدین اور کونسلروں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محلہ اسلام آباد ڈسپنسری کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے‘ ناظم شاہد گل نے کہاکہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے علاقے میں ہینڈ پمپ اور سوزوکی فوگ سپرے مشین سے بھی ڈینگی مچھر مارسپرے کیاجائیگا اور علاقے میں ہر گھر کی سطح پر ڈینگی سے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے مہم چلائی جائیگی‘ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ان کے ساتھ علاقہ کی ڈسپنری کے ڈاکٹر اور دیگر سٹاف بھی مکمل طورپر تعاون کریںگے۔

متعلقہ عنوان :