اسلامک سنٹرپشاور یونیورسٹی نے بی ایس کمپیوٹر سائنس کے داخلوں کا اعلان کردیا

بدھ 23 اگست 2017 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء)شیخ زید اسلامک سنٹر پشاور یونیورسٹی نے بی ایس کمپیوٹر سائنس چارسالہ پروگرام کے داخلوں کا اعلان کردیا‘ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عزیزالدین کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم سنٹر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں جبکہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 18ستمبر مقررکی گئی ہے انٹری ٹیسٹ 21ستمبر کو ہوگا‘ میرٹ لسٹ 25ستمبر کو جاری ہوگی جبکہ دخلہ کے بعد کلاسز کاآغاز 9اکتوبر سے کیاجائیگا۔