حق فائونڈیشن نے ماہ اگست کا فوڈ پیکج تقسیم کر دیا

بدھ 23 اگست 2017 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء)حق فاؤنڈیشن کی طرف سے بے سہارا گھرانوں میں اگست 2017ء کافوڈ پیکج تقسیم کردیا گیا، حق فاؤنڈیشن کے میڈیا کوآرڈی نیٹر کے مطابق حق فاؤنڈیشن کی ٹیم نے اگست 2017ء کا فوڈ پیکج گزشتہ روز بے سہارا گھرانوں میں تقسیم کردیا ‘اس موقع پر حق فاؤنڈیشن کے صدر محمد ظفر اقبال کا کہنا تھاکہ حق فاؤنڈیشن ہر ماہ فوڈ پیکج بے سہارا گھرانوں تک پہنچاتی ہے، بیوہ عورتوں اور یتیم بچوں کی مدد اپنا فرض سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ایسے گھرانوں پر خصوصی نظر رکھنی چاہیے جن کا کوئی سہارا نہ ہو۔