ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے 80 ہزار افراد کی تربیت مکمل

بدھ 23 اگست 2017 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء)ریسکیو 1122کی جا نب سے عوام اور سرکار ی اہلکار وں کو کسی بھی نا خو شگوار حا لا ت سے نمٹنے کے لیے تربیت فراہمی کاسلسلہ جاری ہے ، اب تک 80ہزار افراد کی تربیت مکمل کی جاچکی ہے، ترجما ن ریسکیوبلا ل احمد فیضی کے مطابق ریسکیوکے اہلکا ر اب تک 6 اضلا ع میں 80 ہزار سے زائد افراد کو تربیت دے چکے ہیں ، اس حوالے ہونیوالی ایک تربیتی ورکشاپ کے موقع پر ڈائر یکٹر آپر یشن ڈاکٹر ایا ز خا ن نے کہا کہ ریسکیو نے ایمر جنسی آپریشن سنٹر برائے پو لیو کے 50اہلکار وں کو دوسری بار میڈیکل ، ڈیزاسٹر اور آگ سے بچا ؤ کی تربیت دی گئی ہے اوربروقت ضرورت تربیت یافتہ اہلکارایمرجنسی میں خدمات انجام دینگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تربیت مکمل کر نے والے اہلکاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔