گلبہار کے نجی سکول میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب

بدھ 23 اگست 2017 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) الائیڈ سکول گلبہارکیمپس پشاور میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں سکول کے طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بچوں نے قومی ترانہ ،ملی نغمے ،آزادی کیلئے دی گئی قربانیوں پر مبنی ڈرامے پیش کئے۔ اس موقع پر پرنسپل نے کلاس نہم کے بورڈ امتحان میں ٹاپ پوزیشن لینے والی طالبات میں نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کی صحیح رہنمائی کیلئے کوشاں رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :