کترینہ کیف نے پہلی بار گیم آف تھرونز میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

جون سنو گیم آف تھرونز کا فکشن کردار ہے، جسے برطانوی اداکار کٹ ہرنگٹن نبھا رہے ہیں

بدھ 23 اگست 2017 11:51

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء)ویسے بار بی ڈول کترینہ کیف کا بولی وڈ میں کوئی ثانی نہیں، تاہم اب انہوں نے پہلی بار امریکی ٹی وی سیریل ’گیم آف تھرونز‘ کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔اگرچہ اداکارہ کی جانب سے اس خواہش کا اظہار بظاہر مذاق کے طور پر کیا گیا، لیکن ان کے مداحوں اور بھارتی میڈیا نے ان کی اس خواہش کو دیکھتے ہوئے یہ سوچنا بھی شروع کردیا کہ کترینہ کیف گیم آف تھرونز کے کس کردار میں فٹ نظر آئیں گی ہوا یوں کہ کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں گیم آف تھرونز میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اس میں شامل ہو سکتی ہوں‘، گیم آف تھرونز، پلیز، میں جون سنو سے بہت پیار کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ جون سنو گیم آف تھرونز کا فکشن کردار ہے، جسے برطانوی اداکار کٹ ہرنگٹن نبھا رہے ہیں۔اداکارہ کی اس خواہش کے بعد بولی وڈ لائف کی جانب سے کیے گئے سروے میں لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کترینہ کیف کو گیم آف تھرونز کے 4 کرداروں کے لیے منتخب کیا۔سروے کے مطابق سب سے زیادہ بھارتی لوگ کترینہ کیف کو پرنسز ڈائنیریس تراگرین کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں، 30 فیصد لوگوں کا خٰیال تھا کہ کترینہ یہ کردار اچھے طریقے سے نبھا سکتی ہیں۔

کترینہ کیف کے لیے دوسرے نمبر پر گیم آف تھرونز کا کردار سانسا اسٹارک کا رہا، اور 20 فیصد لوگوں کے مطابق باربی ڈول اچھی سانسا اسٹارک بن سکتی ہیں، اسی طرح ان کے لیے مزید 2 کرداروں کے لیے بھی ووٹ ڈالے گئے۔خیال رہے کہ گیم آف تھرونز مشہور ٹی وی ایچ بی او کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے، اب تک اس ڈرامے کے 6 سیزن پیش کیے جاچکے ہیں، جب کہ ساتواں سیزن ابھی جاری ہے، جس کی پہلی 3 اقساط جاری کردی گئی ہیں۔اس ڈرامے میں لاتعداد فکشنل موضوعات پر کہانیاں بنائی جاتی ہیں، سب سے پہلے ڈرامے میں قدیم لوہے کے دور کی کہانی کی عکاسی کی گئی تھی۔