کرائم کامیڈی فلم’’ سب اربیکون‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

کاسٹ میں میٹ ڈامون اور آسکر آئزک شامل ہیں ، فلم 27اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

بدھ 23 اگست 2017 11:51

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) ہالی ووڈ ایکشن ہیروز اب نئے روپ میں آ رہے ہیں ، میٹ ڈامون اور آسکر آئزک کی کرائم کامیڈی فلم سب اربیکون کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ، فلم 27 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جیسن بورن اور سٹار وارز کے ایکشن ہیروز میٹ ڈامون اور آسکرآئزک اب آ رہے ہیں ۔جارج کلونی کی کرائم کامیڈی فلم سب اربیکون میں نئے انداز میں انیس سو انسٹھ کا قصبہ سب اربیکون امن و سکون کا گہوارہ تھا لیکن پھر نہ جانے کہاں سے کچھ جرائم پیشہ افراد نے سب غارت کر دیا ۔ فلم میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جولین مور نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :