ریکارڈ بزنس کرنیوالی پرانی فلموں کی دوبارہ نمائش کی جائے گی‘چوہدری اعجاز

عیدالاضحی پرملٹی اسٹار فلم ’’بھائی لوگ‘‘ کونمائش کیلیے پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

بدھ 23 اگست 2017 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) جدید ٹیکنالوجی سے بننے والی پاکستانی فلموں کے انداز میں یکسانیت کے باعث سینئر فلم میکرز نے عیدالاضحیٰ کے دنگل میں چند برس قبل ریکارڈ بزنس کرنے والی فلموں کو میدان میں اتارنے پرغورشروع کردیا۔فلم کے پروڈیوسرچوہدری اعجاز کامران نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج کے دورمیں ملٹی اسٹارکاسٹ فلمیں بننے کا رجحان بہت کم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے شائقین کی بڑی تعداد سینما گھروں کا رخ نہیں کررہی اس لیے عیدالاضحٰی کے موقع پر’’بھائی لوگ‘‘ کو ایک مرتبہ پھرسے لگانے کا فیصلہ کیا۔ یہ بات توکسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ ’’بھائی لوگ ‘‘ نے ملک بھرمیں زبردست بزنس کیا تھا۔ کاسٹ میں اداکارہ صائمہ، ندیم، جاوید شیخ، نور، میرا، شمعون عباسی، اسلم شیخ، صلہ حسین اور معمررانا شامل تھے۔واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ پرملٹی اسٹارکاسٹ فلم ’’بھائی لوگ‘‘ کو نمائش کے لیے پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :