نامعلوم افراد ٹو عید الاضحیٰ پر ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی

فلم کی کاسٹ کا پروموشن کے لیے اسلام آباد کے شاپنگ مال کا دورہ‘شہری خوشی سے جھوم اٹھے

بدھ 23 اگست 2017 11:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) فلم نا معلوم افراد ٹو عید پر ملک بھر کے سنیما گھرون میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ نے پروموشن کے لیے اسلام آباد کے شاپنگ مال کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

شہری فلمی ستاروں کو اپنے درمیان پا کر خوشی سے جھوم اٹھے۔فلم کے ہیرو فہد مصطفی، ہانیہ عامر اور محسن عباس مال میں عوام کیساتھ گھل مل گئے تو لوگوں نے فلمی ستاروں کیساتھ سیلفیاں بھی خوب بنائیں۔ فلم کی کاسٹ کا کہنا تھا ایسی فلموں سے نہ صرف سنیما صنعت ترقی کرے گی بلکہ ملک کے معاشرتی مسائل بھی اجاگر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :