شاہ سلمان اور ولی عہدکی 19 سال قبل حج کے موقع پرلی گئی تصویر ٹوئٹر پر جاری

بدھ 23 اگست 2017 11:31

شاہ سلمان اور ولی عہدکی 19 سال قبل حج کے موقع پرلی گئی تصویر ٹوئٹر پر ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) سعودی عرب میں ’دارا فائونڈیشن‘ کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز آل سعود کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق اس تصویر میں انہیں احرام باندھے حج کی تیاری میں دکھایا گیا ہے۔ یہ تصویر آج سے 19 سال قبل 1419ھ میں حج کے موقع پر لی گئی۔ تصویر میں موجودہ فرمانروا اور ان کے ولی عہد کو حجاج کے ایک خیمے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر کو بڑے پیمانے پر پسند کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :