سعودی عرب میں سرکاری عازمین حج کی بلڈنگ میں دراڑیں پڑ گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 اگست 2017 11:25

سعودی عرب میں سرکاری عازمین حج کی بلڈنگ میں دراڑیں پڑ گئیں
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اگست 2017ء) : سعودی عرب میں گئے سرکاری عازمین حج کی قیام گاہ کی بلڈنگ میں دراڑیں پڑ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق بلڈنگ کی چھت اور دیواروں میں شگاف پڑ گئے ، جس کے بعد عازمین حج مارے خوف کے بلڈنگ سے باہر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا ذرائع کے مطابق عازمین حج میں سے زیادہ تر کا تعلق کتراچی اور خیبر پختونخواہ سے ہے۔ البتہ اس حوالے سے تاحال سعودی حکومت یا بلڈنگ انتظامیہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :