این اے 120میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی یقینی ہے،نئیر سرحدی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 اگست 2017 11:23

این اے 120میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی یقینی ہے،نئیر سرحدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اگست2017ء ) :معرف تجزیہ نگار نئیر سرحدی نے این اے 120کے ضمنی انتخاب پر تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ بات یقینی ہے کہ کلثوم نواز یہ ضمنی انتخاب با آسانی جیت جائیں گی۔نئیر سرحدی کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز اپنی مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے مقابلے میں بہت مضبوط امیدوار ہیں۔

شریف خاندان نے اس حلقے سے مسلسل آٹھ مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے لاہوریوں کا ایک مخصوص مزاج ہے جو شریف خاندان کو سہارا مہیا کرتا ہے۔مزید یہ کہ شریف خاندان نے ہر بار اس حلقے میں عوام کی بلا امتیاز خدمت کی ہے جسکی وجہ سے حلقہ کی عوام شریف خاندان سے والہانہ محبت کرتی ہے۔نئیر سرحدی کا کہنا تھا کہ اگر شریف خاندان میں کچھ خامیاں موجود ہیں تو انکی خوبیاں بھی ہیں جو خامیوں پر غالب ہیں۔ان تمام حالات کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ این اے 120میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی یقینی ہے۔

متعلقہ عنوان :