نواز شریف ممکنہ طور پر کل لندن روانہ ہوں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 اگست 2017 11:21

نواز شریف ممکنہ طور پر کل لندن روانہ ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اگست 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر نے سمیع ابراہیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دل میں بھی اسٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں اور آپ فالو اپ چیک اپ کے لیے جاتے ہیں ، لیکن میاں صاحب کی بیماری آج تک ُپر اسراریت کا شکار ہے، انہیں آج تک کسی فالو اپ چیک اپ کے لیے جاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عارف حمید بھٹی کی بات بالکل درست ہے کہ 24 اگست کو نواز شریف بیرون ملک جا سکتے ہیں ۔اور ان بیگم کلثوم نواز کی بیماری کی خبر بھی آ گئی تو جس سے صاف ظاہر ہے کہ یقینا یہ ماحول بنایا جا رہا ہے تاکہ نواز شریف بیرون ملک روانہ ہو سکیں۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :