ہم نے اس کو پالا اور یہ ہمیں ہی پھنسوا رہی ہے۔ نواز شریف کے گھر میں بغاوت ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 اگست 2017 11:09

ہم نے اس کو پالا اور یہ ہمیں ہی پھنسوا رہی ہے۔ نواز شریف کے گھر میں بغاوت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اگست 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف کے صاحبزادوں نے ملک واپس آنے سے انکار کر دیا ہے اور انہوں نے اپنے والد کو کہا ہے کہ ہم آپ کی وجہ سے پھنس گئے ہیں اور ہم بدنام ہو گئے ہیں۔ ;پہلے ہم آرام سے بیٹھے تھے لیکن اب لوگ ہماری ویڈیو بنانا شروع کر دیتے ہیں اور ہمارے خلاف نعرے بازی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے گھر میں ہی نغاوت ہو گئی ہے۔ ان کے بیٹوں کا کہنا ہے کہ مریم نے ہمیں پھنسوا دیا ہے ۔ ہم نے کروڑوں روپے کے تحائف دئے اور اسے اپنے ہاتھوں سے پالا اور یہ ہمارے ساتھ ایسا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے باغی ہو گئے ہیں۔ اور امن کے گھر میں اچھا خاصا ڈرامہ ہو گیا ہے ۔ جبکہ نواز شریف واقعی انقلاب کے چکر میں پھنس گئے ہیں۔ وہ نہ نیب کے سامنے پیش ہو رہے ہیں ۔ وہ بس انقلاب لانا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :