شاہد خاقان عباسی خود چاہتے ہیں کہ نواز شریف اور ان کا خاندان باہر چلا جائے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 اگست 2017 11:00

شاہد خاقان عباسی خود چاہتے ہیں کہ نواز شریف اور ان کا خاندان باہر چلا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اگست 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ یہ اگر باہر چلے جاتے ہیں تو ای سی ایل میں ان کا نام ڈالا جائے گا۔جس کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ لوگ واپس نہیں آ سکتے اس کے بعد جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی ، بالکل نائن زیرو کیطرح جاتی امرا پر قبضہ کر لیا جائے گا۔

اس سب کے بعد ان ممالک کا ڈبہ کھُلے گا جنہوں نے جے آئی ٹی کی مدد کی تھی اور پھر ان سب کے طوطے اڑیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خود کہہ رہے ہیں کہ ان سے میری جان چھڑواﺅ ، میں خط لکھنے کو تیار ہوں، میں ان کی بیرون ملک جائیدادیںضبط کرواتا ہوں۔ اور اس ضمن میں خلیجی ممالک تیار ہیں ۔ اس کے بعد ان کے کریڈٹ کارڈز بند اور بنک اکاﺅنٹس فریز ہو جائیں گے۔ان کے بچے بھی کہہ رہے ہیں کہ آپ پاکستان سے جان چھڑوا کر بھاگیں ہم نہیں آئیں گے ۔ ان سب میں ایک شخص ہے جو خاموشی سے خوش ہوتا جا رہا ہے اس کا نام ہے شہباز شریف ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: