Live Updates

الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 اگست 2017 10:55

الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اگست2017ء ) :الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ انہیں توہین عدالت کے متعلق فیصلے کی کاپی21اگست کو ملی۔اس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ فیصلے کی کاپی 15اگست کو تیار تھی یہ اور بات ہے کہ آپ کو تاخیر سے ملی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے توہین عدالت کے فیصلے کے متعلق اپیل کاحق استعمال کرنا چاہتے ہیں ہیں۔ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے لیکن وہاں ابھی چھٹیاں چل رہی ہیں۔بابر اعوان کا مزید کہانا تھا کہ توہین عدالت پر عمران خان کو بھیجے جانے والا نوٹس قانون سے متصادم ہے۔ جو قانون ابھی بنا ہی نہیں اس کے تحت عمران خان کو نوٹس جاری کیا گیا۔الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 14ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :