نواز حکومت نے 56ہزار حاجیوں کو لوٹا

انہیں اقامے نہیں غلط بیانیوں پر نااہل قرار دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 اگست 2017 10:23

نواز حکومت نے 56ہزار حاجیوں کو لوٹا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اگست2017ء ): تجزیہ کاررؤف کلاسرا کا کہنا تھانواز حکومت نے 56ہزار پا کستانی حاجیوں کو لوٹا۔اسلام آباد میں پچاس ارب روپے کے پلاٹ بیچے اور پی آئی اے کو 6 ماہ میں 4ارب کا نقصان پہنچایا۔روف کلاسرا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے حاجیوں کو بھی نہیں بخشا جبکہ خود نواز حکومت نے اپنے دور میں حج سکینڈل میں 40لاکھ روپے کی خوردبرد کی۔

(جاری ہے)

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق نواز حکومت نے حاجیوں سے اخراجات کی مد میں ایک کروڑ ستر لاکھ ریال وصول کیئے جبکہ اخراجات انتہائی کم کیئے۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ نواز حکومت نے پی آئی اے پریمئیر سروس شروع کی جس نے 6ماہ میں 4ارب کا خسارہ پی آئی اے کو دیا۔اسلام آباد میں پچاس ارب روپے کے پلاٹ بیچے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں انکو اقامے کی وجہ سے نہیں بلکہ انکی غلط بیانیوں کی وجہ سے نکالا گیا۔