آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 23 اگست 2017 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،,راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور، میرپور خاص ،,مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، ، مکران ڈویژن اور فاٹا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کراچی، راولپنڈی ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ میرپورخاص، حیدر آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کراچی میں37 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :