وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب روانہ، امریکی صدر کے بیان پر سعودی قیادت سے مشاورت کریں گے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 23 اگست 2017 09:47

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب روانہ، امریکی صدر کے بیان پر سعودی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم مدینہ منورہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم امریکی صدر کے بیان پر سعودی قیادت سے مشاورت کریں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے ۔