سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بچی کی ویڈیو، اہلخانہ کی وضاحت سامنے آگئی

بدھ 23 اگست 2017 01:36

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بچی کی ویڈیو، اہلخانہ کی وضاحت سامنے ..
(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2017ء) کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 3سالہ بچی کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں اسکی ماں اسکو زبردستی پڑھا رہی تھی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد بچی کےاہخانہ نے خاموشی تھوڑ دی اور کھل کر بول پڑے۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں موجود 3سالہ بچی کا نام حیاء ہے جو مشہور انڈین سنگر توشی صابری کے بھانجی ہے۔

(جاری ہے)

توشی صابری کی جانب سے سوشل میڈیا پر انکی بھانجی کی ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہماری بچی کیسے پڑھتی ہے اور کیسے اسکو سنھبالنا ہے تاہم کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ ویڈیو شیئر کرے یا پھر اس پر تنقید کرے۔ مزید یہ کہ ویڈیو کو انڈین کرکٹرز ویرات کوہلی اور شکر دھون کی جانب سے بھی شیئر کی گئی تھی اور ماں کے رویے پر تنقید بھی کی گئی تھی تاہم توشی صابری کا کہنا ہے کہ کرکٹز ویرات کوہلی اور شکھر دہون کو کوئی حق نہیں کہ وہ ایک ماں کے پیار کو تنقید کا نشانہ بنائے ماں بہتر جانتی ہے کہ اسنے اپنے بچے کو کیسے سنھبالنا ہے اگر وہ نہ پڑھنے کی ضد کرے تو کیا اسکو کبھی پڑھایا ہی نہ جائے؟ توشی صابری نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو صرف ہماری فیملی کے گروپ ٓمیں شیئر کرنے کے لیے بنائی گئی تھی نہ کہ کرکٹرز اور عوام کی تنقید کرنے کے لیے ۔