حالیہ موسمی حالات کی مناسبت سے ڈینگی لاروا تلفی کے لیے محکمہ صحت راولپنڈی کی ٹیمیں متحرک ہیں‘ ڈاکٹر سہیل چوہدری

منگل 22 اگست 2017 23:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) حالیہ موسمی حالات کی مناسبت سے ڈینگی لاروا تلفی کے لیے محکمہ صحت راولپنڈی کی ٹیمیں متحرک ہیںاور راولپنڈی کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے سدباب کے لیے آئی آر ایس سپرے اور فوگنگ کا عمل جاری ہے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر عبدالجبارنے راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کی سر گرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں کی۔

ڈاکٹر سہیل چوہدری ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عامر شیخ ،وسی پی ڈی ڈاکٹر سجاد نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں راولپنڈی کی یونین کونسلوں کی ڈینگی رولز کی تفصیلات پیش کی گئیں۔دریں اثناء سینٹری پیٹرول جنید نصیر عباسی انچارج یوسی 17 . سینٹری پیٹرول آصف علی، سینٹری پیٹرول حیدر مصطفے نے بتایا کہ عباسی آباد ،محمود آباد،ڈھوک بابو عرفان،نیو ملپور اور گلشن دادنخان کے علاقوں پر مشتمل یونین کونسل17۔

(جاری ہے)

میں چیئرمین یونین کونسل حامد عباسی ،وائس چیئرمین کاشف مجید ،سیکرٹری یوسی ملک صفدر اور کونسلرز رضوان شاہ ،طارق محمود کے تعاون سے یونین کونسل کے تمام مقامات پر لاروا ہاٹ سپاٹس کے خاتمے کے لیے کاروائی جاری ہے ٹیم ممبران اہل علاقہ کے تعاون سے ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنئیس جاری کیے ہوئے ہیں اورلوگوں کو ڈینگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر سے روشناس کرایا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :