راولپنڈی کے مختلف مقامات پر21 ٹریفک حادثات میں 22افراد زخمی ہوگئے

منگل 22 اگست 2017 23:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) راولپنڈی کے مختلف مقامات پر21 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں22افرادزخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے فوری طور پر ضلع راولپنڈی کے نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122ترجمان کے مطابق منگل کے روز پیش آنے والے حادثات میں03افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :