غریدہ فاروقی کیخلاف بچی کو حبس بےجا میں رکھنے کا ایک اورمقدمہ سامنے آگیا

منگل 22 اگست 2017 23:49

غریدہ فاروقی کیخلاف بچی کو حبس بےجا میں رکھنے کا ایک اورمقدمہ سامنے ..
لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اگست2017ء) پاکستان کی مشہور ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کیخلاف بچی کو حبس بےجا میں رکھنے کا کیس سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق غریدہ فاروقی کیخلاف تھانہ سندر میں بچی کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمہ میں دی جانیوالی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غریدہ فاروق نے آمنہ ظفر نامی بچی کو 2 ماہ تک اپنے گھر میں بطور ملازمہ رکھا اور اس پر تشدد بھی کرتی رہی جبکہ اکثر آمنہ ظفر کو بھوکا بھی رکھتی تھی تاہم بچی نے 2 ماہ بعد جب گھر جانے کے لیے اپنی تنخواہ کا مطالبہ کیا تو اسکو گھر سے نکال دیا۔

بچی آمنہ ظفر کے مطابق اینکر غریدہ فاروقی نے اسے 3دن تک کمرے میں بند رکھا اور مارا پیٹا بھی تاہم غریدہ فاروقی اسکو اکثر صبح دیر سے اٹھنے پر مارتی بھی تھی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اینکر غریدہ فاروقی کےخلاف پہلے بھی ایک بچی کو حبس بےجا میں رکھنے کا مقدمہ سامنے آیا تھا۔