ڈیرہ بگٹی کی ترقی وخوشحالی کے لئے سیاسی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،سرفراز بگٹی

آپسی اختلافات کے خاتمے اور رنجوں کو دور کر کے ہی ڈیرہ بگٹی کے عوام کے مسائل حل کر سکتے ہیں،بیان

منگل 22 اگست 2017 23:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء)صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرا زبگٹی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کی ترقی وخوشحالی کے لئے سیاسی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے آپسی اختلافات کے خاتمے اور رنجوں کو دور کر کے ہی ڈیرہ بگٹی کے عوام کے مسائل حل کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار کبھی بھی ہماری ترجیحات میں شامل نہیں رہا ہماری سیاست کا محور ڈیرہ بگٹی کے عوام کی ترقی وخوشحالی ہے اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنے عوام کی خاطر سیاسی میدان میں قدم رکھا ہم سمجھتے ہیں کہ آپسی اختلافات ڈیرہ بگٹی اور یہاں کے عوام کے دشمنوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں لہٰذا آج وقت یہ تقاضاکر رہا ہے کہ سیاسی قوتیں یکجا ہو کر جدوجہد کریں تاکہ ان قوتوں کا قلع قمع ہو سکے جو دیا غیر میں بیٹھ کر ڈیرہ بگٹی میں ترقی، خوشحالی اور پسماندگی کی خاتمے کی مخالفت کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے غیور عوام اپنے دشمن کی پہنچان کر چکے ہیں اب وقت آچکا ہے کہ اصل عوامی نمائندے ڈیر ہ بگٹی کے عوام کی تکلیفوں کے ازالہ کرنے کے لئے یکجا ہو جائے ۔