میپکونے 2ارب 98کروڑ90لاکھ روپے لاگت سے رواں سال گرڈاسٹیشن اورٹرانسمیشن لائنز کے 39منصوبے مکمل کئے،پراجیکٹ ڈائریکٹر

منگل 22 اگست 2017 23:41

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے، کم وولٹیج کی شکایات کے خاتمے اور سسٹم کی استعدادکار کی توسیع میں اضافہ کے لئے رواں سال 2017؁ء کے دوران گرڈاسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز کے 39منصوبے مکمل کئے ہیں ۔ ان منصوبوں کی تکمیل پر مجموعی طورپر 2ارب 98کروڑ90لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر گرڈسسٹم کنسٹرکشن میپکو انجینئر محمد عمر لودھی نے بتایاکہ چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئر مسعود صلاح الدین کی ہدایات کی روشنی میں میپکو ریجن میں نہ صرف نئے گرڈاسٹیشنز بنائے جارہے ہیں بلکہ پہلے سے موجود گرڈاسٹیشنز میں نصب پاورٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے جسکی وجہ سے میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں ٹرپنگ ، کم وولٹیج کی شکایات کا خاتمہ ہوگیاہے اور صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بجلی کی فراہمی ممکن ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

یکم جنوری تا31جولائی2017؁ء کے دوران ایک ارب 96کروڑ67لاکھ روپے کی لاگت سے گرڈاسٹیشنز کے 32منصوبے اور ایک ارب 2کروڑ22لاکھ روپے سے ٹرانسمیشن لائنز کے 7منصوبے مکمل کئے گئے ۔ ان منصوبوں میں ملکی تاریخ کا پہلا66KV آٹومیٹک بخشن خان گرڈاسٹیشن ایک کروڑروپے سے مکمل کیاگیا جس میں 10/13ایم وی اے کا ایک پاورٹرانسفارمر نصب کیاگیاہے۔ 132KVمبارک پور گرڈاسٹیشن 33کروڑروپے مکمل کیاگیا جس میں 20/26ایم وی اے کے 2پاورٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں ۔

132KVقاسم باغ گرڈاسٹیشن ملتان میں 40ایم وی اے کے ایک پاورٹرانسفارمر کی تنصیب پر 4کروڑ5لاکھ روپے، 132KVقاسم پورگرڈاسٹیشن ملتان میں 40ایم وی اے کے ایک پاورٹرانسفارمر کی تنصیب پر 5کروڑ49لاکھ روپے، 132KVبوسن روڈگرڈاسٹیشن میں 40ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر پر 3کروڑ62لاکھ روپے، 132KVمیسکو (MESCO)گرڈاسٹیشن میں 40ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر پر 3کروڑ61لاکھ روپے، 132KVوہاڑی روڈگرڈاسٹیشن میں 40ایم وی اے کے ایک پاورٹرانسفارمر کی تنصیب پر 5کروڑروپے، 132KVشجاع آبادگرڈاسٹیشن میں 40ایم وی اے کے ایک پاورٹرانسفارمر پر 4کروڑ97لاکھ روپے،132KVکچاکھوہ گرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے کے ایک پاورٹرانسفارمر پر اڑھائی کروڑروپے، 132KVبہاولپورگرڈاسٹیشن میں 40ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر پر 5کروڑروپے، 132KVساہیوال اولڈگرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر پر ایک کروڑ8لاکھ روپے، 132KVچوک اعظم گرڈاسٹیشن میں 40ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر پر 4کروڑ64لاکھ روپے، 132KVتونسہ گرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر پر ایک کروڑ46لاکھ روپے، 132KVبغدادالجدیدگرڈاسٹیشن میں 40ایم وی اے کے ایک پاورٹرانسفارمرپر 4کروڑ23لاکھ روپے، 132KVفتح پورگرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر پر ایک کروڑ45لاکھ روپے، 132KVفورٹ عباس گرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے کے 2پاورٹرانسفارمرز کی تنصیب پر 25کروڑروپے، 132KVفقیروالی گرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے کے 2پاورٹرانسفارمرز کی تنصیب پر 25کروڑروپے، 132KVشاہ صدر دین گرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے کی2پاورٹرانسفارمرز کی تنصیب پر 29کروڑروپے، 66KVمنچن آباد گرڈاسٹیشن میں 10/13ایم وی اے کے ایک پاورٹرانسفارمر کی تنصیب پر ایک کروڑ24لاکھ روپے، 132KVنوازآبادبھونگ گرڈاسٹیشن میں 10/13ایم وی اے کے ایک پاورٹرانسفارمر کی تنصیب پر 3کروڑ18لاکھ روپے، 66KVچشتیاں گرڈاسٹیشن میں 10/13ایم وی اے کے ایک پاورٹرانسفارمر پر ایک کروڑ51لاکھ روپے، 132KVرحیم یار خان IIگرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر نصب کرنے پر 4کروڑ49لاکھ روپے، 132KVبہاولنگر گرڈاسٹیشن میں 40ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر پر ایک کروڑروپے، 66KVہیڈ راجکاں گرڈاسٹیشن میں 10/13ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر پر 97لاکھ روپے، 132KVچوک منڈاگرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے پاورٹرانسفارمر پر 2کروڑروپے، 132KVگجرات سائوتھ گرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے پرایک کروڑ46لاکھ روپے، 132KVنوراحمد والی گرڈاسٹیشن میں 10/13ایم وی اے پاورٹرانسفارمر پر 3کروڑ16لاکھ روپے،132KVاحمدپور شرقیہ گرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر پر 6کروڑ19لاکھ روپے، 132KVخانپورگرڈاسٹیشن میں 40ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمرپر 4کروڑ22لاکھ روپے، 132KVہیڈ سدھنائی گرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر پر ایک کروڑ16لاکھ روپے، 132KVلودھراں گرڈاسٹیشن میں 40ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر پر 4کروڑ21لاکھ روپے اور132KVشادن لنڈگرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے کے ایک پاورٹرانسفارمر کی تنصیب پر ایک کروڑ49لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی جبکہ ٹرانسمیشن لائنوں کے منصوبوں میں 132KVڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری سے شاہ صدر دین گرڈاسٹیشن تک 27کلومیٹر لائن بچھانے پر 16کروڑروپے، /132KV 220KVبہاولپوربغدادالجدید16.6کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن پر 16کروڑروپے، بغدادالجدید سے لودھراں تک 16.4کلومیٹر طویل لائن کی تنصیب پر 18کروڑ 35 لاکھ روپے، 132KVچشتیاں سے نورسر تک 23کلومیٹر طویل لائن بچھانے پر 22کروڑروپے، 132KVفقیروالی سے فورٹ عباس تک 33.65 کلومیٹر طویل لائن بچھانے پر 16کروڑ80لاکھ روپے، 132KVمبارک پور کو سپلائی دینے کے لئے 1.2کلومیٹر اور 132KVہارون آباد سے فقیروالی تک23.6 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھانے پر 13کروڑروپے لاگت آئی ہے ۔