ملتان،سی ٹی ڈی کی کارروائی،دودہشت گردگرفتار،دھماکہ خیزموادبرآمد

منگل 22 اگست 2017 23:41

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) کائونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی ملتان نے منگل کے روزدودہشت گردگرفتارکرکے دہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیا، ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میںاطلاع پرالمنصور گارڈن نزداعوان چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دودہشت گردجن کاتعلق اے کیوآئی ایس سے ہے کو گرفتارکرلیا،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کاقانون نافذ کرنے والے اداروں اورحساس تنصیبات کونشانہ بنانے کامنصوبہ تھا،گرفتاردہشت گردوں کے قبضے سے چارہینڈگرنیڈ،چارڈیٹونیٹراور2650روپے نقدی برآمدہوئی ہے،گرفتاردہشت گردوں کے خلاف پولیس سٹیشن سی ٹی ڈی ملتان میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :