شعبہ اورک کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی سیمینار آج ہوگا

منگل 22 اگست 2017 23:40

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ اورک کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی سیمینار بعنوان Writing Successful Research proposal کا انعقاد آج23 اگست کو انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن میںمنعقدہوگا۔

(جاری ہے)

سیمینار کے فوکل پرسن ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور ریسورس پرسن ڈاکٹر ظفر محمود ایف سی یونیورسٹی لاہور ہونگے۔

پروفیسر ڈ اکٹر سعید اختر کے مطابق اس سیمینار کا مقصد بہاء الدین زکریایونیورسٹی میں ریسرچ کے کلچر کو فروغ دینا اور فیکلٹی ممبران کو تحقیقی مقالہ جات لکھنے کے طریق کار بارے تربیت دینا ، ایچ ای سی کے ریسرچ پروپوزل کے بارے میں فیکلٹی ممبران کو آگاہ کرنا اور اس سلسلے میں درخواست گزارنے کے طریقہ کار کی تربیت کرنا ہے۔