پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا دوسرا روز، مختلف ایج گروپس کے دلچسپ میچز کھیلے گئے

منگل 22 اگست 2017 23:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چیف منسٹرآزادی ڈے پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2017ء کے دوسرے روز مختلف ایج گروپس کے دلچسپ میچز کھیلے گئے، اس موقع پر تماشائیوں کی اچھی تعداد بھی موجود تھی جن میں سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن سابق نمبر ون کھلاڑی رشید ملک ، چیف ریفری فہیم صدیقی اور دیگر آفیشلز بھی شامل ہیں، انڈر 18 بوائز میں حافظ ارباب علی نے جمال شیخ کو 6-0, 6-0 سے ہرا دیا۔

انڈر 16 میں سمیر احمد نے زین کو 6-0, 6-2 سے ہردیا۔

(جاری ہے)

انڈر 14 میں عبدالحنان خان نے مصطفی حامد کو 4-0, 4-0 سے، شاہیل طاہر نے ابراہیم انجم کو 4-2, 4-2 سے، مبین فہیم نے رضی کو 4-0, 4-1 سے، بلال عاصم نے سعید سلیمان کو 4-0, 4-0 سے ، عادل خان نے زین کو 4-0, 4-0 سے ،فیضان فیاض نے سید محمد مصطفی کو 4-2, 3-5, 4-2 سے ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔انڈر 12 میں عبدالحنان خان نے سعید سلمان کو 8-1 سے، شاہیل طاہر نے ابراہیم انجم کو 8-4 سے، حسن علی نے حسنین کو 8-1 سے، سید محمد مصطفی نے امیر حمزہ کو 8-2 سے، ماہا سید نے احتشام ہمایوں کو 8-6 سے، بلال عاصم نے ولید ہمایوں کو 8-2 سے ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :