سیالکوٹ میں پھل کی مکھی پر قابو پانے کیلئے مہم کا آغاز کردیا گیا

منگل 22 اگست 2017 23:40

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء)ضلع سیالکوٹ میں پھل کی مکھی پر قابو پانے کیلئے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام مہم کا آغاز کردیا ہے، یہ مہم 26اگست تک جاری رہے گی ، اس سلسلہ میں محکمہ زراعت سیالکوٹ کی آڈیٹوریم میں رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچرل ایکسٹینشن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد لطیف، ڈاکٹر ارشاد احمد اور عبدالسمیع طاہر کے علاوہ امرود کے کاشتکاروں نے شرکت کی، رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت لاہور، گوجرانوالہ، نارووال اور حافظ آباد سمیت ضلع سیالکوٹ میں باغبانوں کی رہنمائی کے لئے تحصیل کی سطح پر دس ایکڑ رقبہ پر نمائشی بلاک تیار کرے گاجس سے باغبانوں کوامرودکے معیار کو بہتر بنانے اور اس کی پیدا وار میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی اور ان کے منافع میں اضافہ ہوگا ،بعد ازاں پھل مکھی کے تدارک کیلئے رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام کی صدارت میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جو ایگریکلچرل کمپلکس سے شروع ہوکر ضلع کچہری چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔