متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

منگل 22 اگست 2017 23:40

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیے، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد خان نے ایس ایچ ا وتھانہ نیکا پورہ انسپکٹر فیض کمبوہ کو ایس ایچ ا و تھانہ ستراہ ، ایس ایچ او تھانہ ستراہ سب انسپکٹر نعمان بٹر کوایس ایچ او تھانہ نیکا پورہ ، ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ سب انسپکٹر عثمان جاوید کو ایس ایچ ا وتھانہ موترہ ،پولیس لائن سے عدنان شہزاد کو ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ ، ایس ایچ او تھانہ موترہ انسپکٹر رزاق وڑائچ کو ناقص کارکردگی کے باعث پولیس لائن ، ایس ایچ او تھانہ صدر ڈسکہ رائے صفدر کو بھی پو لیس لائن جبکہ پولیس لائن سے انسپکٹر طاہر حسین کوایس ایچ او تھانہ صدرڈسکہ تعینات کر دیا گیا ہے ، نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز نے چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے ۔