ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ، دوزخمی

منگل 22 اگست 2017 23:40

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ، دواہلکارزخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق کھروٹہ سیداں میں تھانہ کوٹلی لوہاراں کے پولیس اہلکاروں زبیر و دیگر نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے زبیر نامی پولیس اہلکار موقع پر شہید جبکہ دیگر دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :