ڈی ایس پی سٹی کی تھانہ صدرمیں کھلی کچہری

منگل 22 اگست 2017 23:40

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) ڈی ایس پی سٹی حسن افتخارنے عوامی مسائل سننے کے لیے تھانہ صدرمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ایس ایچ او سٹی صدر سب انسپکٹر محمد افضل ،انچارج چوکیات،جملہ تفتیشی افسران،میڈیا نمائندگان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی سٹی نے سائلین کے مسائل سنے جن پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام سائلین کے مسائل کو جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے اور رپورٹ تین دن کے اندر دفتر بھجوائی جائے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سٹی حسن افتخار نے کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے قیام کا مقصد پو لیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ہے۔جرائم سے پاک معاشرے کے لیے عوام کا پولیس کے ساتھ تعاون اشد ضروری ہے۔شہریوں کو چاہیے کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے چاہیے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں،اپنے ارد گرد رہائش پذیر لوگوں کے بارے میں معلومات رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس کو اطلاع دیں۔ڈی ایس پی نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ تھانہ چوکیات میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور بلا وجہ بار بار چکر نہ لگوائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :